107

سانحہ کوئٹہ کیخلاف جہلم میں احتجاجی مظاہرہ

جہلم، سادات و مومنين سيدانواله کے زیراہتمام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہزارہ برادری پر ہونے والے خودکش حملے خلاف ضلع جهلم کی تحصيل پنڈدادن خان کے علاقے پنڈی سیدپور ميں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرین نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعدازاں مظاہرین نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے طور پر علامتی دھرنا بھی دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں کوئٹہ کے مظلومین کے ساتھ ہیں،

انھوں نے کہا کہ آخر ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظرانداز کرتی ہیں، یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کی نرسری اور کالعدم گروہوں کو لگام نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی ہے، کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان؟ ہمیں مصالحتی رویہ ترک کرتے ہوئے ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہم خانوادہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں بلاتاخیر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور صوبے بھر میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں