77

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،شوران میں سیلاب میں پھنسے 150 ہندویاتریوں کو بچا لیا

پاک فوج نے ریسکیو آپریشن میں شوران میں سیلاب میں پھنسے 150 ہندو یاتریوں کو بچالیا،یاتریوں کی آبائی علاقوں میں محفوظ منتقلی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ہندو یاتری ناگاﺅ پہاڑی کے علاقے میں اپنے مقدس مقدمات کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ سیلاب پانی میں پھنس گئے ،پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے شوران میں سیلاب میں پھنسے 150 ہندو یاتریوں کو بچالیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرزکا امدادی آپریشن 36 گھنٹے جاری رہا،یاتریوں کی آبائی علاقوں میں محفوظ منتقلی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یاتریوں نے مد دپر سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ،پاک فوج ،ایف سی ،بلوچستان لیویز نے سول انتظامیہ سے ملکرامدادی آپریشن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں