122

پنجاب کے سکولوں کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے، گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔

ضرور پڑھیں: سولنگی برادری کے علی سولنگی کےقاتل گرفتار نہ کرنے پر سولنگی برادری کا شدید احتجاج
اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں کو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں کو وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 سے7 مئی سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور شدید گرمی بھی پڑنا شروع ہو گئی ہے اسی لیے حکومت نے سکولوں کو قبل ازوقت چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں