80

وزیراعظم عوام کو دھوکہ نہ دیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے فلسفے کو گھوٹکی اور پاکستان کےعوام نے مسترد کردیاہے،وزیراعظم عمران خان یہاں آکر سندھ کے عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش نہ کریں، وہ سندھ آئیں اور بار بار آئیں لیکن یہاں آکر عوام کو دھوکا نہ دیں، مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خوش ہوں عمران خان سندھ کو اتنا وقت دے رہے اور یہاں آکر جلسے کررہے ہیں، عوام چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کے وعدے پورے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین دھاندلی کے باوجود تمام تر سازشوں کے باوجود سندھ میں الیکشن نہیں جیت سکے۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے پاس ماضی میں کے ایم سی رہی تمام اختیارات بھی تھے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا، سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ان تمام جماعتوں کو مسترد کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، ماضی کی سیاست چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی کے فلسفے کو گھوٹکی اور پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا، مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، عوام ریلیف چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ بنی گالا کے وزیر اعظم نہیں، وہ سندھ کو دوسری نظر سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے اور ہمارے پیسے نہیں دے رہے، ہم گھوٹکی سمیت پورے سندھ میں یونیورسٹیاں بنانا چاہتے ہیں تاہم وفاق رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں