66

نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ مارا یا نہیں ؟

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپے سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد نیب بھی میدان میں آگئی ،نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی بیٹی کے پر چھاپہ نہیں مارا گیا اور ان کے گھر کے گھیراﺅ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات،مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کے لیے من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی تھی ،طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے ،اس موقع پر پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ہمراہ تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں