71

نیب کی ٹیم کا شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھا پہ

نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر اچانک چھا پہ مار دیا جس شہباز شریف کے اہل خانہ میں خوف ہراس پھیل گیا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نیب کی ٹیم نے بغیر کسی اطلاع کے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں واقع شہباز شریف کی بیٹی جویریہ شہباز کے گھر چھاپہ مارا ۔اس دوران نیب اہلکاروں نے گھر کے سیکیورٹی گارڈز سے کہا کہ جویریہ شہباز سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے آئے ہیں جس پر انہیں بتا یا گیا کہ جویریہ شہباز گھر پر موجودنہیں ہیں ۔نیب اہلکار کچھ دیر انتظار کے بعد واپس چلے گئے لیکن پولیس اہلکار وں کی گاڑیاں وقفے وقفے سے گھر کے قریب چکر لگا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت عباس ،بیٹے حمزہ شہباز ،بیٹی جویریہ شہباز اور رابعہ شہباز کو پہلے ہی طلب کر رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں