59

ن لیگ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ،ایک اور خوشخبری مل گئی

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ، کارکنوں کی نعرے بازی ، جیل سے باہر آنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کے کیس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا گیا تھا ۔

حنیف عباسی کی روبکار ہفتہ کے روز پانچ بجے شام جیل میں پہنچی جس پر جیل حکام کی جانب سے ان کو سوا پانچ بجے کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ، اس موقع پر ن لیگ کے کارکن کافی تعداد میں موجود تھے، کارکنوں نے حنیف عباسی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی اور نعرے لگائے ،حنیف عباسی رہائی کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ ایک پریس کانفرنس کریں گے ۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی کو انسداد منشات کی عدالت نے کوٹے سے زائد ایفی ڈرین لینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں