65

پاکستانی باکسر عامر خان نے اگلی فائٹ سے پہلے خطرناک ارادے ظاہر کر دئیے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کیلئے پر امید ہوں، مقابلے کیلئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جاؤں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔

عامر خان نے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے اور ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کیلئے پر امید ہوں، مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جاؤں گا۔واضح رہے عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں