84

حنیف عباسی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا گیا

لاہور ہائیکور ٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اب ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی رہائی کا پروانہ بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کے ضمانت مچلکوں کی تصدیق کے بعد ان کی روبکار جاری کر دی گئی ہے ، روبکار ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کی گئی ۔ حنیف عباسی کو عدالت کی جانب سے پچا س پچا س لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جو کہ جمع کروا دیے گئے اور اب ان کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے جس کے بعد روبکار جاری کر دی گئی ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین میں انسداد منشیات کی عدالت کی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں