73

مشتاق احمد نے ایشین ایوارڈ کس کے نام کر دیا؟

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے اور انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کو لندن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ 1992ءورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی، کاونٹی کرکٹ اور ان کی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا ہے جبکہ مشتاق احمد نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی سکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی سٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مدر ٹریسا، سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان، یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں