81

ایک اور ہندو لڑکی نے مسلمان کلاس فیلو سے شادی کرلی

سندھ میں ایک اور ہندو لڑکی نے مسلمان ہونے کے بعد اپنے دوست سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور جامعہ شاہ عبدالطیف سے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی لاپتہ ہونے والی ہندو طالبہ آرتی کماری کا معاملہ سامنے آگیا، ہندو طالبہ آرتی کماری نے مسلمان ہونے کے بعد اپنے دوست سے شادی کرلی،شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ہندو طالبہ آرتی کماری نے الجامعة اسلامیہ مدارس خیرپور میں اسلام قبول کیا جس کا اسلامی نام علیزہ فاطمہ رکھا گیا ہے۔

علیزہ فاطمہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد کلاس فیلو حسنین پٹھان کے ساتھ نکاح کرلیا۔واقعہ پر حکومت نے نوٹس لے لیا،وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں سے تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے۔

واضح رہے کہ طالبہ اآج یونیورسٹی سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دی تھی جس میں حسنین پٹھان پر اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا پولیس نے طالبہ کی بازیابی کیلئے کارروائی کرتے ہوئے حسنین پٹھان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں