71

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہزار گنجی شہداءکے لواحقین سے ملاقات،

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی قوم یا قبیلے کے نہیں بلکہ ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے امام بارگاہ ہزارہ ٹاﺅن گئے اور ہزار گنجی شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کا عزم و حوصلہ قابل تحسین ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گرد کسی قوم قبیلے کے نہیں ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں