68

شوہر کے ظلم سے تنگ آ کر بھارتی نوجوان لڑکی پاکستان بھاگ آئی

بھارتی دفتر خارجہ نے بھاگ کر پاکستان آنے والی لڑکی کو واپس بھیجنے کی درخواست کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چندی گڑھ کی ٹینا بھارت میں اپنے شوہر امیش سینا کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر پاکستان آ گئی تھی جہاں اس نے گوجرانوالہ کے نوجوان سلمان سے اسلام قبول کرتے ہوئے شادی کر لی تھی ۔بھارتی دفتر خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان گئی ، سلمان نے ٹینا کو یرغمال بنا کر رکھا ہواہے ،اس لیے اسے بھارت واپس بھیجا جائے ۔ نجی ٹی وی نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی ٹینا کو واپس بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں