71

پاکستان ترکی کو 52 مشاق طیارے دے گا

پاکستان نے ترکی کو دفاعی پیداوار کے تحت پاک ترک سٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کے بدلے میں 52 سپر مشاق طیارے دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک سٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کیلئے ایکشن پلان کی منظوری دیدی ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا ۔اس فریم ورک میں دفاعی پیدوار میں تعاون شامل ہے اور اس کے تحت پاکستان کو 30 اٹیک ہیلی کاپٹرز دیے جائیں گے جبکہ پاکستان ترکی کو 52 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا ۔

پاکستان نے ترکی سے پاک نیوی کیلئے چار جہاز تعمیر کرنے کی بھی درخواست کی ہے جن میں سے دو پاکستان میں اور دو ترکی میں تیار کیے جائیں گے ، ایکشن پلان میں تجارت ، ٹیکسٹائل میں تعاون کی بھی تجویز دی گئی ہے جس میں پاکستان کو جی ایس پی کا سٹیٹس دلوانا بھی شامل ہے ۔ایکشن پلان میں پاک ترک ہاسپٹیلیٹی کونسل پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے ،سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ اور سہولت کاری بھی شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں