57

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو اپنا فرض سمجھ کر آگے بڑھانا ہے:قاسم خان سوری

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو اپنا فرض سمجھ کر آگے بڑھانا ہے,سر سبزو شاداب پاکستان ہماری ضرورت ہے اور آنے والی نسلوں کے لئے بہتر زندگی کی نوید ثابت ہوگا ۔

آئی ایس ایف پاکستان کے سینئر نائب صدر اویس ڈولہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ درخت قومی اثاثہ ہیں، نئے پودے لگانے، ان کی دیکھ بھال اور درختوں سے محبت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہمیں اجتماعی طور پر اقدامات کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی میں آسانیاں اور سہولتیں پیدا کرتے ہیں اور کرہ ارض پر انسانی بقا ء کے لئے درخت اور پودوں کی اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ،ہمیں ایک ذمہ دارفرد اور ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کو جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ،اُن کے حصول کے لئے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس میں شامل کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں