67

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے گھریلو معاملات سے متعلق اہم بات کردی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہمارے گھر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی ، بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے گھر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی ، بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا ، جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں ہے ،پچھلی حکومتیں جو حالات چھوڑ کرگئیں ، اس سے کچھ نہیں بچتا تھا ، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی قرضے لئے جارہے ہیں ، اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہونے کی کوشش کرتی ہیں، نہیں ہوسکتیں تو پھر کچھ اور سوچتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کو میٹرو پولیٹن شہر کا درجہ دیدیا گیاہے ، گندم خریداری کا ٹارگٹ تیس ہزار ٹن سے بڑھا کر چالیس ہزار ٹن کردیا ہے ،ملک میں کوئی عدم استحکام کی صورتحال نہیں ہے ،فی الحال سابقہ حکومتوں کی وجہ سے بحران میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں