70

نامور ماڈل مہرین سید کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف ماڈل مہرین سید بیٹے کی ماں بن گئی اور یہ خبر انہوں نے سوشل میڈ یا کے ذریعے اپنے مداحوں تک پہنچائی ۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر مہرین سید نے اپنے نو مولود بیٹے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ اللہ کی خاص رحمتوں سے میں اور احمد (شوہر) اپنے بیٹے ابراہیم کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہیں، ابراہیم اور ہماری فیملی کو دعاوں میں یاد رکھیں‘۔

واضح رہے کہ مہرین سید کی شادی 5 برس قبل 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں