132

وزیراعظم عمران خان نے ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کر دی لیکن کس کام کیلئے؟

وزیراعظم عمران خان حکومت میں آنے سے قبل ہی سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے ہیں تاہم حکومت سنبھالنے کے عملی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور اب وزیراعظم نے غیر ملکی سیاحوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی اور ان کے بارے میں تفصیلی معلومات کی حامل ایک ویب سائٹ کا فوری اجرا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو سیاحت کے فروغ کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جس میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، وزیر سیاحت پنجاب یاسر ہمایوں، وزیر سیاحت خیبر پختونخوا عاطف خان اور سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں