77

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی کون ہوں گے؟ سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اہم کھلاڑی ہوں گے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے جس کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور 15 سے 16 اپریل تک فٹنس ٹیسٹ لئے جانے کے بعد 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اہم کھلاڑی ہوں گے کیونکہ یہ تمام کھلاڑی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی، کوچز اور میں میٹنگ میں بیٹھیں گے اور 2 سے 3 کھلاڑیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی سکواڈ مکمل ہو گا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں