86

لاہور ہائیکورٹ کا سابق ایڈووکیٹ احمد اویس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کیخلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے ہوئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو دینے پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض کیا تھا کہ ایک ایسے شخص کو جے آئی ٹی کی سربراہی دی جا رہی ہے جس کے خلاف پہلے ہی توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہی ملزم بن کر کھڑے ہوں گے تو کیا ہو گا؟ عدالت نے توہین عدالت کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج سناتے ہوئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں