74

”فوری یہ کام کیا جائے “وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہزار گنجی ، کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشتگردحملہ نہایت المناک ہے جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کر چکا ہوں اور فوری تحقیقات کے ساتھ عوام کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 20 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو ہر قسم کی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں