71

سندھ حکومت کا پولیس ایکٹ 2019ءکے مسودے منظوری

سندھ حکومت نے پولیس ایکٹ 2019ءکے مسودے کی حتمی منظوری دیدی ہے جسے رواں ماہ کے آخر تک پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس ایکٹ 2019ءکے تحت شکایات کے ازالے کیلئے کمپلین رجسٹرڈ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں ارکان سندھ اسمبلی، سول سوسائٹی اور وکلاءشامل ہوں گے جبکہ کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن بھی بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پبلک سیفٹی کمیشن میں اپوزیشن کے ارکان سندھ اسمبلی اور ریٹائرڈ ججز شامل ہوں گے۔ نئے ایکٹ کے تحت ہر پولیس افسر کو مخصوص مدت کیلئے تعیناتی دی جائے گی جبکہ تعیناتی کی مدت کے دوران ٹرانسفر کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں