67

نوازشریف نے پیغام جاری کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ناحق اور بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محنت کش کو اپنا دوست قرار دیا ہے ، محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ یاد رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

واضح رہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے علاج کیلئے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں