74

جس شہر کا وکیل شیخ رشید ہو وہ کیس نہیں ہار سکتا، : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جس شہر کا وکیل شیخ رشید ہو وہ کیس کبھی نہیں ہار سکتا، راولپنڈی کو اسلام آباد سے بڑھ کر دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کو اسلام آباد سے بڑھ کر دیکھنا چاہتے ہیں ، جس شہر کا وکیل شیخ رشید ہو وہ کییس کبھی ہار نہیں سکتا ، نالہ نئی ایکسپریس اور رنگ روڈ منصوبہ جلد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کے اجراءکا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیار بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں