53

آج حمزہ شہباز نیب میں پیش ہو گئے

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ن لیگی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب میں پیش ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں دن 11 بجے طلب کیا ہے،لیگی رہنما اپنے گارڈز اور سٹاف کے ہمراہ نیب آفس پہنچے تو حمزہ شہباز کی گاڑی کو گیٹ پر روک لیا گیا، حمزہ شہبازنے اپنے گارڈز اور سٹاف کیساتھ اندر جانے پر اصرارکیا تاہم نیب افسران نے حمزہ شہبازشریف اور ان کے ڈرائیور کو اندرآنےکی اجازت دی۔

نیب نے حمزہ شہباز کو بینک اکاؤنٹ، فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔حمزہ شہبازاس سے قبل رمضان شوگر ملز، صاف پانی کمپنی کیس میں پیش ہو چکے ہیں، حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو بھی طلب کیا تھا، حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے 17 اپریل تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں