73

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز لندن کے ہسپتال داخل

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز دل کی بیماری کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔

70 سالہ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے جنہوں نے اپنے دور میں بڑے بڑے بلے بازوں کی ناک میں دم کئے رکھا۔ انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے اور 63 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہزار 5 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے 1979ءمیں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے ناصرف 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بلکہ زبردست باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں پر ایک سکور دیا اور 7 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ اس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے کل 9 وکٹیں حاصل کر کے قومی ٹیم کو ناقابل یقین جیت دلائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں