68

صوبائی وزیر محمد خان اتمانخیل کیخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر محمد اتمانخیل کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا اور صوبائی وزیر کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر محمدخان اتمانخیل کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر محمد خان اتمانخیل کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کردیااورصوبائی وزیر کی رکنیت بحال کردی،عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محمد خان اتمانخیل کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں