33

عائشہ گلالئی سے نشست واپس لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی سے نشست خالی کروانے کے لیےباضابطہ کارروائی کا آغازکردیا۔

پی ٹی آئی کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے عائشہ گلالئی کی جانب سے وزیراعظم کےانتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کے معاملے پر چئیرمین تحریک انصاف کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے کوئی بھی معقول وجہ بتائے بغیر وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کا راستہ اختیار کیا۔اسی دوران ان کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں لہذا ان سے پارٹی کی مخصوص نشست خالی کروانے کیلئےضروری کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کے باوجود تاحال قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، انہیں مخصوص نشست پر منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں