76

تاجکستان کے وزیردفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیرعلی مرزو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل شیر علی مرزو نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورخطے میں امن واستحکام کےلیے کوششوں کو سراہا،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورتاجکستان کا تعاون خطے میں امن واستحکام کےلیے مدد گار ہوسکتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں