55

وزیر خارجہ کا کونسلر آفس کا اچانک دورہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے کونسلر آفس کا اچانک دورہ کیا اور کونسلر آفس میں موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سرپرائز دورے کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کونسلر آفس میں کاغذات کی تصدیق کے لئے آئے ہوئے سائلین میں گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کرنے کے بعد موقع پر احکامات صادر کیئے۔

شاہ محمود قریشی نے کونسلر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور افسران سے کام کے حوالے سے سوالات کئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اچانک دورہ کا مقصد سائلین کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کسی شخص نے افسران کے روئیے اور کرپشن کی شکایت نہیں کی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے جلد مزید اقدامات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں