75

” کیوں نہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بند کر دیا جائے “ فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے دبنگ سٹائل اور بیانا ت کے باعث اکثر شہہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے ٹویٹر پر مورچہ سنبھالتے ہوئے نئی بات کہہ دی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ” کیوں نہ عمران خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کو ایمانداری کی وجہ سے بند اور باقی سب کو رہا کر دیا جائے ۔۔ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر “۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے فیصل واوڈا نے حامد میر کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جس دوران سینئر صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داود کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کہتے ہیں پاکستان کنگال ہو گیا ہے تاہم اسی دوران فیصل واوڈا نے اینٹری ماری ار کہا کہ عبدالرزاق داود قابل احترام ہیں لیکن وہ انتخابات میں منتخب ہو کر نہیں آئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں