75

حقائق چھپانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کیا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت چوردروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پردستخط کرنے لگی ہے، فوری طور پر معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کی عادت ہے، ان تمام چیزوں کوچھپانے کیلئے قومی اسمبلی اجلاس موخر کیا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا خان صاحب آپ تو کہتے تھے پارلیمنٹ کو ایک گھنٹہ میں جواب دوں گا، آپ نے تو پارلیمنٹ کومفلوج کردیا، آپ پارلیمنٹ کواس لیے چلنے نہیں دے رہے کیونکہ آپ کے پاس جواب نہیں ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کوایمنسٹی دینے کاانتظام مکمل کرلیاگیاہےجن کی چوری چھپانے کیلئے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں