71

قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو موخر کرانے کے لئے ایوان صدرمیں سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنا چاہتی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران صدارتی آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے،وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری آج ہی ایوان صدر بھیجی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس اب اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا اس سے قبل ایوان زیریں کا اجلاس کل دس بجے طلب کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں