94

سعودی عرب میں متعین سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں عشائیہ

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک و قوم کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما اور انٹرنیشنل تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے مرکزی صدر اور معروف صنعتکار چوہدری بشیر احمد کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد جہاں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو بروئےکار لاکر اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں وہیں پر ملک وقوم کے لئے بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں،سفارت خانہ پاکستان ورکرز کے مسائل کو حل کرنے میں کیمونٹی ممبران کے تعاون کے ساتھ مسائل کو حل کرتا رہے گا۔

عشائیے کے میزبان بشیر احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اسکے لوگ باصلاحیت ہیں ہمارا نوجوان طبقہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم ملک کے اندر تعلیمی میدان میں بہتری لائیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں دنیا بھر میں بلند مقام حاصل کر سکیں عشائیے کی اس پروقار تقریب میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،پاک سرزمین، حلقہ فکروفن، بزم ریاض، جمعیت علماء اسلام، جمعیت اہلحدیث، پاک میڈیا فورم کے ارکان نے شرکت کی۔

تقریب کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت ڈاکٹر محمد قاسم کو حاصل ہوئی، محمد اصغر چشتی اور ڈاکٹر سعید احمد وینس نے نعتیہ کلام پڑھا جبکہ نظامت کے فرائض نامور شاعر وقار نسیم وامق نے ادا کیے، تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہو جس کا شرف مولانا ہمایوں محسود کو حاصل ہوا، تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں