64

واٹر سپلائی اور ڈرینج سکیموں سے متعلق اجلاس

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت واٹر سپلائی اور ڈرینج سکیموں سے متعلق پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے نمائندوں سے ایک اعلی سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا گیا .

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بھی پرانی واٹر سپلائی سکیمیں ہیں ان کی موجودہ صورتحال بتائی جائے اور جو سکیمیں شروع سے ہی ناکارہ ہیں ان کی فوری طور پر رپورٹ دی جائے ، اس موقع پر انہوں نے کمیٹی کے ممبران اور چاروں تعلقووں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دی کہ سکیموں پر کئے گئے اخراجات کے بلوں کی تصدیق کی جائے اور ہر خرید کئے گے ہر اٹیم کا فیلڈ میں جا کر جائیزہ لیا جائے اور یہ تمام عمل آئندہ دو دن میں مکمل کر کے رپورٹ دی جائے ، اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرعمرکوٹ جھامن داس سونی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی دی گی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں اور اپنے اخیتارات کو بہتر طریقے سے استعمال کرکے پانی سے متعلق درپیش آنے والے مسائل کو جلد سے جلد حل کریں اور اپنا کام زمہ داری کے ساتھ نبھائیں.

انہوں نے ایکسی این پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ غلام حسین شیخ کو ہدایت کی کہ آپ تمام ممبران سے رابطے کے فقدان کو ختم کریں اور آپ سب ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون میں رہیں اور پبلک کو بہتر سہولیات فراہم کریں اور پینے کے صاف پانی سے متعلق تمام مسائل کو وقت پر ہی حل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ایکسی این پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ تمام واٹر سپلائی اسکیموں کی موجود ہ صورتحال سے متعلق ایک واضع سرٹیفکیٹ فراہم کریں ، اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ واٹر سپلائی اسکیموں پر پیٹرول کی مد میں خرچ کئے گے اخراجات کی رقم فوری طور پر جاری کی جائے جس میں تعلقہ پتھورو کے لیے 35 ہزار روپے ، تعلقہ سامارو 1 لاکھ60 ہزار روپے جبکہ تعلقہ عمرکوٹ اور کنری کے لیے 3لاکھ97 ہزار روپے کی رقم کی منظوری دی گی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چاروں اسسٹنٹ انجنئیرز کو ہدایت دی کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں درپیش آنے والے مسائل کی اطلاع منسلک اسسٹنٹ کمشنر کو دیں اور ایک بہتر رابطہ قائم کریں .

اپنا تبصرہ بھیجیں