63

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی فرخ حبیب کا ٹوئٹراکاﺅنٹ معطل

فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فاروخ حبیب کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرکا اکاونٹ معطل کردیاگیا۔

فاروخ حبیب کی سوشل میڈیا ٹیم کوبھی اکاﺅنٹ معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جب ان کا اکاﺅنٹ لاگ ان کرنے یا پروفائل وزٹ کریں تو معطل ہونے کا میسج دکھائی دیتا ہے ۔

یادرہے کہ فرخ حبیب سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستانی سیاست کے علاوہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر اپنا ردعمل اور حلقے کی سرگرمیوں سے آگاہی بھی سوشل میڈیا پر دیتے رہتے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کے مشیرشہبازگل کا بھی ٹویٹر اکاونٹ بھی معطل ہوگیا تھاتاہم بعدازاں بحال کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں