68

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارلاہورہائیکورٹ پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پرطلب کرنے پر ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔چیف سیکرٹری پنجاب بھی عدالت پہنچ گئے

واضح رہے لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرقانون، چیف سیکرٹری اورسیکرٹری قانون کوسمن جاری کئے تھے اورانہیں 3 بجے سہہ پہر طلب کیا تھا۔

عدالت کے طلب کرنے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پرسماعت اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں