48

بھارت کا ’خفیہ‘ ہتھیار خفیہ نہ رہا،

قطر کی ائیرفورس 36 رافیل فائٹر جیٹ ملنے کے بعد مزید مضبوط ہو جائے گی جسے ایک تقریب کے دوران پہلا طیارہ دیدیا گیا ہے اور مزید 35 طیارے بھی جلد ہی اس کے حوالے کر دئیے جائیں گے، یہ ملٹی پرپز طیارہ روس کی ایک کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

قطر نے 2017ءمیں ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات خراب ہونے کے باعث اپنے ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیالیکن پاکستان کا اس کیساتھ کیا تعلق ہے؟ یہ جان کر آپ کو فخر محسوس ہو گا کہ 2017ءمیں قطر کیلئے تیار ہونے والے پائلٹس پاکستان سے جانے والے ایکسچینج آفیسرز تھے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو یہ طیارے ملنے سے پہلے ہی پاک فضائیہ کے جوانوں کو انہیں اڑانے کا موقع مل جائے۔

اس کے باعث بھارتی خاصے پریشان ہیں کیونکہ اسے پاکستان کیلئے ایک اعزاز کہا جائے تو غلط نہ ہو گا اور جب قطر نے چند ہفتے پہلے رافیل طیارے خریدنے کیلئے آرڈر دیا تو بھارتی وزارت دفاع کو ایک زوردار جھٹکا لگا کیونکہ اسے پاک فضائیہ کی ایک اور کامیابی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت بھی رافیل طیارے خریدنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے مگر کرپشن کے الزامات کے باعث یہ ڈیل متاثر ہو رہی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طیارے بھارت کو ملنے سے پہلے ہی پاکستان کو انہیں چلانے کا موقع میسر آ سکتا ہے جو بھارت کیلئے یقینا پریشان کن صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں