37

عائشہ گلالئی الزامات؛ تحقیقات کا حکم

عائشہ گلالئی کے الزامات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا، وزیر اعظم خاقان عباسی کا کہنا ہے جن پر الزام لگا ان کو بھی دفاع کا حق ہے، رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا، ماروی میمن نے عائشہ گلا لئی کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا حقائق جاننے کے لئے کمیٹی بنائی جائے، عائشہ گلالئی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آئی جی اسلام آباد کو کہہ دیا ہے،الزام لگانے والے اور جس پر الزام لگا دونوں کا احترام کرتے ہیں، ایوان کا معاملہ ہے، یہاں ہی حل ہونا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا ہے خاتون رکن اسمبلی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ موبائل چھین لیا جائے گا، ایسے واقعات سے والدین خواتین کو گھر میں بٹھا دیں گے۔

مسلم لیگ نوازکی ماروی میمن نے اپنی تقریر میں عائشہ گلالئی کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا، ماروی میمن نے کہا عائشہ گلالئی نے سچائی کا سہارا لیا، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غلط ایس ایم ایس بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں