62

رمضان شوگر ملز کیس،نیب کی متفرق درخواست منظور،

رمضان شوگر ملز کیس کی جلد سماعت کیلئے نیب کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، عدالت 7مئی کو سماعت پر سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگرملزکیس کی جلدسماعت کیلئے نیب کی متفرق درخواست کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،نیب کے سپیشل پراسیکیوٹرفیصل رضابخاری نے دلائل دیئے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مالی بدعنوانی پررمضان شوگرملزکیخلاف تحقیقات کیں،رمضان شوگرملزکے سی ایف اونے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کوجلد سماعت کےلئے مقرر کرنےکا حکم دے دیا جائے، عدالت نے نیب کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں