135

غیر مسلموں کی جانب سے گوگل پلے سٹورپر قرآن پاک کی اپ لوڈنگ

لاہور ہائیکورٹ نے گوگل پلے سٹور پر قادیانی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیو نی کمیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔

جسٹس قاسم خان نے شہری بلال ریاض شیخ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اللہ نے قرآن پاک میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ حضرت محمد آخری نبی ہیں اور تمام مسلمانوں کا ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں لیکن گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن پاک ترمیم شدہ ہے جس سے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے ترمیمی قرآن گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کیا ہے،اس حوالے سے ایف آئی اے کو مذکورہ قرآن پاک گوگل پلے سٹور سے ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے ،بے حرمتی پر حکومتی ادارے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی خاموش ہیں –

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ان خود ساختہ وہیب سائٹس اور شوشل میڈیا کو بلاک کرنے کا حکم دے کرگوگل پلے سٹور سے احمدیہ کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن ہٹانے کی ہدایت کریں ،نہ ہٹانے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے،اس کیس کی مزید سماعت آج 11اپریل کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں