58

’اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد دھمکیاں مل رہی ہیں‘

سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے کہا ہے کہ انہیں اسحاق ڈار کا انٹرویو کرنے کے بعد امریکہ کے نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں، جو شخص پاکستان کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے اس کے بارے میں پورا بتاﺅں گا ، اگر آپ کی یہی حرکتیں رہیں تو مجھے یہ بولنا پڑے گا کہ آپ نے کیا کارنامے سر انجام دیے ہیں ۔

ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے جس دن اسحاق ڈار کا انٹرویو کیا تھا اسی دن پہلے اس نمبر سے نفرت انگیز پیغامات آنا شروع ہوئے لیکن بعد میں دھمکی آمیز پیغامات آنا شروع ہوگئے۔ ندیم ملک نے بتایا کہ 0012019364398 امریکہ کا نمبر ہے جس سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور نمبر بھی بتایا (0012019364954 ) جس سے انہیں نامناسب پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

ندیم ملک نے کہا کہ جب آپ حد سے گزریں گے تو آپ کو رپورٹ کرنا پڑے گا آپ انسان کے بچے بن جائیں میں آپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈروں گا، کسی میں دھمکی آمیز بیان دینے کی ہمت ہے تو خود سامنے آجائے ، کسی کے پیچھے چھپ کر دھمکی دینا نامناسب حرکت ہے۔

سینئر اینکر پرسن نے کہا جو شخص پاکستان کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے اس کے بارے میں پورا بتاﺅں گا ، اگر آپ کی یہی حرکتیں رہیں تو مجھے یہ بولنا پڑے گا کہ آپ نے کیا کارنامے سر انجام دیے ہیں اور کس طرح لوگوں کی نوکریاں چھینی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں