63

کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سے کم نہیں ہے:وزیراعلی سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سے کم نہیں ،ہم چاہتے تو ان سات سو ملین ڈالرز سے سڑکیں اور میٹرو بناسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تھرکول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول منصوبہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے جوہری منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وسائل کو کام میں لاتے ہوئے ترقی پر گامزن کیا جاسکتا ہے، آج ہم جس جگہ کھڑے ہیں 1971 میں دشمنوں نے اس پر قبضہ کرلیا تھا، شہید بھٹو نے اس زمین کو واپس دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا،شہید بینظیر بھٹو نے تھر کا کالا سونا دریافت کیا،1996 میں پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کرکے منصوبہ پر وار کیا گیا،منصوبے کو دوبارہ شروع کیا گیا تو اس وقت کی وفاقی حکومت نے 2.76 کے فرق سے ختم کیا۔سیدمراد علی شاہ نے کہا جب منصوبہ شروع کیا تب کوئی سرمایہ کار رضامند نہیں تھا، ہمیں کہاگیا کہ یہاں تو کوئلہ ہی نہیں ہے مگر ہم نے یوٹرن نہیں لیا ، ہم سمجھتے ہیں کوئلے سے بجلی بنانا ایٹم بم بنانے سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی نے آج ناممکن کو ممکن بنایا ہے، اس موقع پر پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے تھر واسیوں کو سندھی میں مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں