63

عوام کی کمائی لوٹنے والے عناصر کو حساب دینا ہوگا،:سردارعثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے اورتبدیلی کا وعدہ پورا کرکے عوام کی تقدیر بد لیں گے، 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ نمائشی منصوبو ں کے نام پر کس نے قومی وسائل ضائع کئے،عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے عناصر کو حساب دینا ہوگا، قائداعظمؒ کے پاکستان کو بدحال کرنے والوں کے ذاتی بینک بیلنس بڑھے لیکن ملک آگے نہ بڑھ سکا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آفس میں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے اور قوم کی توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہو گی،عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق ادوار میں بیدردی سے قومی خزانے کو لوٹا گیا اور پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں،قائداعظمؒ کے پاکستان کو بدحال کرنے والوں کے ذاتی بینک بیلنس بڑھے لیکن ملک آگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی جس کی ذمہ دار سابق حکومت ہے لیکن موجودہ حکومت معیشت مضبوط بنانے کے لئے مؤثراقدامات کر رہی ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی حکو مت کی ٹھوس پالیسیوں سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے،عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے جامع پروگرام عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا،ہماری حکومت عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیابلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں،سابق حکمرانوں کی طرح ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں،ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے،ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں