73

”میں فلم میں پاکستانی کا کردار نہیں نبھاﺅں گا“ امیتابھ بچن کا انکار

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بیانات دینے کے معاملے میں خاصے محتاط رہتے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اب وہ فلمی پراجیکٹس سے متعلق بھی کافی محتاط ہو گئے ہیں اور فلم میں پاکستانی کا کردار نبھانے سے انکار کر دیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ساﺅنڈ ڈیزائنر ریسول پوکرٹی کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم بنانے کیلئے تیار ہیں اور امیتابھ بچن کیساتھ پرانا تعلق ہونے کے باعث وہ گزشتہ دو سال سے ان کیساتھ رابطے میں تھے۔ امیتابھ بچن کو فلم کا سکرپٹ پسند آ چکا تھا جس میں امن کا پیغام دیا گیا تھا اور ریسول فلم کی شوٹنگ کیلئے امیتابھ بچن سے تاریخیں ملنے کے منتظر تھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی ریسول کیلئے بدقسمت ثابت ہوئی ہے کیونکہ امیتابھ بچن نے آخری لمحات میں فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے احتیاط کا دامن تھامتے ہوئے یہ کردار اس لئے ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتہاءپسند بھارتیوں کو تنقید کا موقع نہ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں