80

حمزہ شہبازکی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی اور رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے صاف پانی اور رمضان شوگر ملزکیس میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،حمزہ شہبازنے عبوری ضمانت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائرکیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت منظورہوچکی ہے جبکہ صاف پانی اوررمضان شوگرملزکیس میں گرفتاری کاخدشہ ہے،حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیب سیاستدانوں کو بلا کردوسرے مقدمات میں گرفتار کرچکاہے،خدشہ ہے نیب کسی اورانکوائری میں بلاکرگرفتاری ڈال دےگا،عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے دونوں مقدمات میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک کروڑکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں