67

پاکستان کب اور کن ٹیموں کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2019 30 مئی سے شروع ہو گا مگر اس سے قبل 24 سے 28 مئی تک 10 وارم اپ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعہ 24 مئی کو برسٹل میں افغانستان کیخلاف کھیلے گا، دوسرے مقابلے میں اس کا سامنا بنگلہ دیش سے اتوار 26 مئی کو کارڈیف میں ہو گا۔ ورلڈکپ سے قبل ہر ٹیم کو 2 پریکٹس میچ کھیلنے کو ملیں گے۔ ان مقابلوں کی میزبانی 4 وینیوز برسٹل کاﺅنٹی گراﺅنڈ، کارڈف ویلز سٹیڈیم، ہیمپشائر باﺅل اور دی اوول کریں گے۔

واضح رہے کہ ان میچوں کو آفیشل ون ڈے سٹیٹس حاصل نہیں ہو گا اس لئے ہر ٹیم اپنے 15 کھلاڑیوں میں سے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت میدان میں اتار سکتی ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کی بدولت شائقین کو انٹرنیشنل سٹارز کو ورلڈ کپ سے قبل ہی ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں