75

گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری،

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم ملک کے مختلف حصوں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعض شہروں میں آج بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ کوئٹہ،ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں آندھی نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے دارالحکومت لاہور، چشتیاں، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواو¿ں کے بعد بارش اور بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں