54

جہانگیر ترین پھر سیاسی محاذ پر متحرک

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین دورہ لندن سے واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے آتے ہی سیاسی محاذ سنبھالتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لندن سے واپسی پر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔جہانگیر ترین کی اسلام آباد رہائشگاہ پر بی این پی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماں کے مابین الیکشن 2018 کے بعد طے پانے والے 6 نقاطی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان گمشدہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماں نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھتے آئندہ ہفتے ایک اورنشست رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں