74

پیپلز پارٹی نے پرویز خٹک کیخلاف کمر کس لی ،

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کیخلاف کمر کس لی ہے اور ان کیخلاف نیب جانے کااعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی کل نیب کو درخواست دیں گے جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کیلئے عذاب بن گیاہے اور خزانے پر بھی بوجھ ہے ، منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہواہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں